Wed, September 16, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال 15 جولائی سے 7 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ اس بات کی تصدیق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے نائب صدر عظیم بسارتھ نے کی ہے۔

اس دورے کے دوران، پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔ یہ سیریز ایف ٹی پی کے تحت کھیلی جائے گی۔ سیریز سے پہلے، پاکستان ٹیم ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں چار روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی تاکہ کھلاڑی تیاری مکمل کر سکیں۔

عظیم بسارتھ کے مطابق، پہلا ٹیسٹ میچ کوئینز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ میں ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیگز: