کراچی: معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے تجربات سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا کہ کس طرح ایک کاسمیٹک پروسیجر کے بعد ان کا چہرہ بگڑ گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ اب کاسمیٹک سرجری سے گریز کرتی ہیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اشنا شاہ نے کہا کہ انہیں نیند کی کمی کے باعث آنکھوں کے گرد ہلکے حلقے نظر آتے تھے، جس کے حل کے طور پر ایک ڈاکٹر نے فلرز کرانے کی تجویز دی۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس پروسیجر کے بعد ان کے حلقے ختم ہو گئے، مگر کچھ ماہ بعد جب فلرز کی افادیت ختم ہوئی، ایک سیلون کی بیوٹیشن نے نئے فلرز کرائے۔
مگر ان نئے فلرز کے بعد ان کی آنکھیں سوج گئیں اور چہرہ بُری طرح متاثر ہوا۔ اشنا شاہ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے فوراً فلرز نکلوا لیے اور اب وہ کاسمیٹک سرجری سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں۔