Wed, September 16, 2026

روس اور یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان، بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر پیش رفت

روس اور یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان، بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر پیش رفت

واشنگٹن: امریکی صدرٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 9، 10 اور 11 مئی کو تین روزہ مکمل جنگ بندی نافذ رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران تمام عسکری کارروائیاں روک دی جائیں گی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک ہزار، ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ ان کے مطابق جنگ بندی کی تجویز ان کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

امریکی صدر کے مطابق روس کے صدر پیوٹن اور یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy نے اس عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جو جنگ کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: