Wed, September 16, 2026

بحرِ ہند میں سکیورٹی الرٹ: پاک بحریہ کا ’آپریشن محافظ البحر‘، تجارتی شاہراہوں کا کنٹرول سنبھال لیا

بحرِ ہند میں سکیورٹی الرٹ: پاک بحریہ کا ’آپریشن محافظ البحر‘، تجارتی شاہراہوں کا کنٹرول سنبھال لیا

کراچی : خطے میں سمندری سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے پیش نظر پاک بحریہ نے ’آپریشن محافظ البحر‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد پاکستان کی سمندری حدود میں قومی و بین الاقوامی تجارتی جہازوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا اور توانائی کی ترسیل کے راستوں کو محفوظ بنانا ہے۔
 پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کے اسکواڈز تجارتی جہازوں کو بحفاظت منزل تک پہنچانے کے لیے 'ایسکورٹ آپریشنز' انجام دے رہے ہیں چونکہ پاکستان کی 90 فیصد تجارت سمندری راستوں پر منحصر ہے، اس لیے ان راستوں کو بلا تعطل کھلا رکھنا آپریشن کی اولین ترجیح ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق، فورس سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تجارتی نقل و حمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر (ISPR) کے مطابق، پاک بحریہ اس وقت بھی دو بڑے تجارتی جہازوں کو اپنی حفاظت میں منزل کی جانب لے جا رہی ہے، جن میں سے ایک بحری جہاز آج کراچی کی بندرگاہ پہنچ جائے گا۔ یہ تمام کارروائیاں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے ساتھ قریبی اشتراک سے کی جا رہی ہیں۔ یہ آپریشن نہ صرف قومی جہاز رانی کا تحفظ یقینی بنائے گا بلکہ علاقائی سمندری امن کو برقرار رکھنے میں بھی پاکستان کے کلیدی کردار کو ثابت کرے گا۔

ٹیگز: