Wed, September 16, 2026

ایران، روس اور چین کی شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان

ایران، روس اور چین کی شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان

تہران : ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان مشقوں کو "میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ" کا نام دیا گیا ہے، اور یہ رواں ماہ منعقد ہوں گی۔ ان مشقوں میں ایران کی بحریہ، پاسداران انقلاب کے گارڈز، چین اور روس کی بحری افواج حصہ لیں گی۔

ان مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنا اور کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے سے نمٹنے کی تیاری کرنا ہے۔ یہ مشقیں 2019 سے جاری ہیں اور اب تک سات بار ہو چکی ہیں۔

یہ مشقیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے اور امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے بحری بیڑے کو تعینات کر دیا ہے۔

ٹیگز: