Wed, September 16, 2026

ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر بننے پر جشن

ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر بننے پر جشن

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے، مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔ تہران اور دیگر شہروں میں عوام قومی پرچم اور مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے اور تصاویر پر گل پاشی کی گئی۔

پاسداران انقلاب نے نئے سپریم لیڈر کے ساتھ وفاداری کا اعلان کیا اور ان کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے تیار ہونے کا کہا۔ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ نئے رہنما موجودہ حساس حالات میں ملک کی قیادت کر سکتے ہیں اور دشمنوں کی توقع کے برخلاف کامیابی سے انتخاب ہوا ہے۔

ایران کی حکومت کے اعلیٰ حکام اور پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی کھل کر حمایت کا اعلان کیا اور عوام سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کی، تاکہ نئے رہنما کے گرد قومی اتحاد مضبوط ہو۔

ٹیگز: