Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں، کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روک دیا گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں، کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روک دیا گیا

کراچی: ایران میں جنگ کے خطرے کے اثرات پاکستان اور عالمی اسٹاک مارکیٹس پر صاف نظر آ رہے ہیں۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی، جس کے باعث مارکیٹ میں کاروبار ایک گھنٹے کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں 9780 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 147,715 پوائنٹس پر آ گیا، جبکہ پچھلے کاروباری دن یہ 157,496 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ ایشیائی اسٹاکس میں جاپان اور جنوبی کوریا کے انڈیکس تقریباً 7 فیصد کم ہوئے، ہانگ کانگ میں 2.5 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی، جبکہ بھارت کا نفٹی انڈیکس 3 فیصد تک گر گیا۔ یورپ اور امریکہ کی مارکیٹس میں بھی ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جغرافیائی کشیدگی اور عالمی غیر یقینی صورتحال سرمایہ کاروں کو محتاط بنا رہی ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ بڑھ رہا ہے۔

ٹیگز: