Wed, September 16, 2026

مودی سرکار کا میڈیا پر کنٹرول، عوامی تشہیر کے لیے اربوں روپے خرچ

مودی سرکار کا میڈیا پر کنٹرول، عوامی تشہیر کے لیے اربوں روپے خرچ

نئی دہلی : بھارت میں مودی حکومت نے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے ایک بار پھر عوامی تشہیر پر بھاری رقم مختص کر دی ہے۔ آنے والے مالی سال 2025-26 میں 12 ارب روپے سے زائد صرف حکومتی تشہیر پر خرچ کیے جائیں گے، جب کہ پچھلے سال اس مد میں 1228 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

سرکاری تشہیر کے اس بڑے بجٹ کو حقیقت سے نظریں چرانے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب، مودی سرکار پر میڈیا پر دباؤ ڈالنے اور آزادیِ صحافت کو محدود کرنے کا الزام بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ریلائنس اور اڈانی گروپ جیسے بڑے کارپوریٹ ادارے کئی اہم نیوز چینلز کو خرید چکے ہیں۔ اڈانی گروپ کا این ڈی ٹی وی پر قبضہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ حکومت تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنا چاہتی ہے۔

اس صورتحال میں بھارتی میڈیا کے کئی ادارے حکومتی اور کارپوریٹ دباؤ کے باعث آزاد رپورٹنگ سے قاصر ہو چکے ہیں۔ خبروں میں سچائی کے بجائے صرف وہی دکھایا جاتا ہے جو حکومت کو پسند ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اربوں کا سرکاری اشتہاری بجٹ "گودی میڈیا" کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک منظم کوشش ہے۔

ٹیگز: