نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ٹرمپ تک رسائی کے لیے ایک امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس فرم کو سالانہ 18 لاکھ ڈالر دیے جا رہے ہیں، جو عوامی ٹیکس کے پیسوں سے ادا کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ ناخواندگی اور سفارتی صلاحیت کی کمی ملک کے مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے، اور مودی یکطرفہ بیانات دینے کے عادی ہیں، حالانکہ انہوں نے 11 سال میں ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی۔