Wed, September 16, 2026

نیٹو پر اربوں ڈالر خرچ کئے مگر ہمارے دفاع کیلئے کوئی نہیں آیا ،ٹرمپ

 نیٹو پر اربوں ڈالر خرچ کئے مگر ہمارے دفاع کیلئے کوئی نہیں آیا ،ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں تو وہ فوری طور پر اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک پر حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پرتشدد لوگوں کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرے، انہیں ان کے اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے نیٹو اور دیگر اتحادی ممالک پر بھی شکوہ کیا کہ جب امریکا کو ان کی ضرورت تھی، وہ مدد کے لیے موجود نہیں تھے۔ انہوں نے برطانوی سیاستدان کیئر اسٹارمر پر بھی ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ امریکا نے نیٹو کے دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کیے، لیکن اتحادیوں نے اس وقت ساتھ نہیں دیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے ایرانی بحریہ کی کچھ کشتیاں اور دفاعی نظام ختم کر دیے ہیں، اور آبنائے ہرمز میں مدد نہ دینے والے ممالک سے دوبارہ تعاون طلب کیا ہے۔ انہوں نے ایران کے نئے قیادت پر بھی شکوہ کیا اور کہا کہ وہاں مذاکرات کے لیے کوئی قابل قیادت موجود نہیں۔ساتھ ہی، صدر ٹرمپ نے اینٹی فراڈ ٹاسک فورس کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔

ٹیگز: