Wed, September 16, 2026

انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم، ووٹنگ کے لیے سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد پہنچ گئی

انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم، ووٹنگ کے لیے سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد پہنچ گئی

انڈیاناپولس: امریکی ریاست انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جہاں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کے لیے پہنچ رہی ہے۔

ریفرنڈم کا انعقاد سکھس فار جسٹس کے زیرِ اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ووٹنگ کے موقع پر ڈاؤن ٹاؤن میں خالصتان کے جھنڈے بھی لہرائے گئے، جبکہ سکھ مظاہرین نے بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین کی جانب سے بھارتی پرچم پھاڑنے کا واقعہ بھی سامنے آیا، جس کے ذریعے انہوں نے اپنے سیاسی مؤقف اور جذبات کا اظہار کیا۔

منتظمین کے مطابق ریفرنڈم سکھ برادری کے حقِ خودارادیت کے مطالبے سے متعلق عوامی رائے جاننے کی کوشش ہے۔ یہ ریفرنڈم غیر سرکاری نوعیت کا ہے اور اس کے نتائج کسی ریاستی یا بین الاقوامی ادارے کے لیے قانونی طور پر پابند نہیں ہیں۔

ٹیگز: