Wed, September 16, 2026

ترکیہ کے وزرا کا پاکستان کا دورہ، دفتر خارجہ میں پرتپاک استقبال

ترکیہ کے وزرا کا پاکستان کا دورہ، دفتر خارجہ میں پرتپاک استقبال

اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اور وزیر دفاع یاشر گوولر آج اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچے، جہاں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

ترک وزرا اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، جس دوران ان کی ملاقاتیں وزیراعظم، اعلیٰ سول و فوجی حکام سے بھی طے ہیں۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ آج ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک وفد کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کی برادرانہ دوستی اور قریبی تعلقات کا عکاس ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: