Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے نمائندگان وزیر اعظم سے ملاقات، شفاف بڈنگ کی تعریف

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے نمائندگان وزیر اعظم سے ملاقات، شفاف بڈنگ کی تعریف

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی کمپنیوں کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیالکوٹ ٹیم کی بڈنگ جیتنے والی او-زیڈ ڈیویلپر کے حمزہ مجید اور حیدرآباد ٹیم کی بڈنگ جیتنے والی ایف کے ایس کے فواد سرور موجود تھے۔

وزیر اعظم نے نمائندگان کو مبارکباد دی اور شفاف بڈنگ کے عمل پر چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو نئی ٹیموں کی شمولیت گراس روٹ کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کے ابھرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور یہ پی ایس ایل کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہیں۔

شہباز شریف نے بڈنگ میں بین الاقوامی دلچسپی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی قرار دیا اور کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمیشہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ملاقات میں وفاقی وزراء محسن نقوی اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

ٹیگز: