Wed, September 16, 2026

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کر دی

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد :  الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 28 دسمبر 2025 کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بلوچستان حکومت کو آئین کے تحت الیکشن کمیشن اور متعلقہ اداروں کی مدد کرنی چاہیے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی مشکل نہ آئے۔ حکام نے یہ بھی ہدایت کی کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل طور پر محفوظ اور فول پروف ہونے چاہئیں، اور پولنگ کے عملے، امیدواروں، ووٹرز اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کوئٹہ میں بلا رکاوٹ اور پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے ایک ممبر، شاہ محمد نے اس فیصلے پر اختلافی نوٹ لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں شدید سردی کی وجہ سے ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو سکتا ہے، کیونکہ لوگ سردی کے باعث دوسرے اضلاع منتقل ہو جاتے ہیں۔ ان کے مطابق، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بھی انتخابات کے لیے سازگار نہیں ہے، اور ان کا مشورہ تھا کہ کوئٹہ کے الیکشن اس وقت تک ملتوی کر دیے جائیں جب تک موسم اور امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہو جائے۔

ٹیگز: