Wed, September 16, 2026

ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے پاک بھارت میچ کھیلنے کی درخواست

ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے پاک بھارت میچ کھیلنے کی درخواست

اسلام آباد : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرے کی بازگشت سفارتی حلقوں میں بھی سنائی دینے لگی ہے۔ سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور کرکٹ کے میدانوں کی رونق بحال کرنے کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔
سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کرکٹ شائقین کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی ترغیب دی۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ کے فروغ کا حامی ہے، تاہم بھارت کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ قومی مفاد اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ وسیع تر مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی یہ اپیل اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی برادری پاک بھارت کرکٹ کو خطے میں امن اور کھیلوں کی معیشت کے لیے ناگزیر سمجھتی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، وزیراعظم اس سلسلے میں بہت جلد پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) اور وزارتِ خارجہ کے حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ اس اپیل پر باضابطہ جواب تیار کیا جا سکے۔

ٹیگز: