Wed, September 16, 2026

دفاعی میدان میں پاکستان کی بڑی پیش قدمی: جدید 'سمیش' بیلسٹک میزائل عالمی نمائش میں پیش

دفاعی میدان میں پاکستان کی بڑی پیش قدمی: جدید 'سمیش' بیلسٹک میزائل عالمی نمائش میں پیش

ریاض : سعودی عرب میں منعقدہ ورلڈ ڈیفنس شو 2026 پاکستان کی دفاعی برآمدات کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔ پاکستانی ادارے 'جی آئی ڈی ایس' (GIDS) نے اپنا جدید ترین اسمیش (SMASH) ہائپرسونک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل متعارف کرا کے عالمی ماہرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
یہ میزائل نہ صرف سمندر میں موجود دشمن کے بحری جہازوں کے لیے موت کا پیغام ہے بلکہ زمینی اہداف کو بھی ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
 یہ میزائل فضا سے زمین پر تقریباً عمودی زاویے سے گرتا ہے، جس کی وجہ سے دشمن کا دفاعی نظام اسے انٹرسیپٹ (Intercept) نہیں کر پاتا۔ حملے کے آخری لمحات (Terminal Phase) میں اس کی رفتار آواز کی رفتار سے دو گنا زیادہ ہو جاتی ہے۔
 اینٹی شپ ورژن میں 384 کلوگرام اور زمینی ورژن میں 444 کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس میزائل کی مار 290 کلومیٹر ہے جبکہ اس کی درستگی (Precision) حیران کن طور پر 10 میٹر سے بھی کم ہے۔ میزائل میں نیویگیشن کے لیے جدید ترین 'ایچ ڈی جی این ایس' (HD GNSS) اور 'ایکٹو ریڈار سیکر' استعمال کیے گئے ہیں، جو اسے گھنے بادلوں اور الیکٹرانک مداخلت کے باوجود ہدف تک پہنچنے میں مدد دیتے ہیں۔
ورلد ڈیفنس شو میں اس میزائل کی نمائش اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب میزائل ٹیکنالوجی میں خود کفالت کے بعد عالمی مارکیٹ میں بڑے کھلاڑی کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق 'اسمیش' میزائل اپنی قیمت اور کارکردگی کے لحاظ سے بین الاقوامی خریداروں کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔

ٹیگز: