لاہور : پاکستان سپر لیگ (PSL) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت کا تنازع اور نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ ولی ٹیک (Wali Tech) نے 2 ارب 45 کروڑ روپے کی بھاری بھرکم بولی دے کر ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
سی ڈی وینچر اور دیگر گروپس کی جانب سے ابتدائی بولیاں 2 ارب 1 کروڑ سے 2 ارب 14 کروڑ کے درمیان رہیں۔ ولی گروپ نے اپنی ٹیکنالوجی فرم 'ولی ٹیک' کے ذریعے 2 ارب 45 کروڑ روپے کی حتمی بولی دے کر میدان مار لیا۔
اس ڈیل کے بعد ملتان سلطانز پی ایس ایل کی مالی طور پر مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک بن گئی ہے۔ اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی سرمایہ کاری سے لیگ کے مجموعی ریونیو اور برانڈ امیج میں مزید اضافہ ہوگا۔