Wed, September 16, 2026

ریاست اور منبر ایک پیج پر،اسلام آباد خودکش حملہ بزدلانہ کارروائی، فتنہ خوارج کا بیانیہ مسترد

ریاست اور منبر ایک پیج پر،اسلام آباد خودکش حملہ بزدلانہ کارروائی، فتنہ خوارج کا بیانیہ مسترد

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کا متفقہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
سردار محمد یوسف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور مشائخ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
 اجلاس میں فتنہ خوارج کی گمراہ کن سوچ کو اسلام دشمن قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والوں کا دینِ اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے امن کو نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن علمائے کرام کا اتحادِ امت اور بین المسالک ہم آہنگی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔
شرکاء نے حالیہ خودکش حملے کو انسانیت سوز فعل قرار دیتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "علماء کا متفقہ بیانیہ دہشت گردوں کی نظریاتی شکست ہے۔ قوم متحد ہے اور ہم کسی بھی فتنے کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ٹیگز: