Wed, September 16, 2026

کوئٹہ خودکش حملہ بزدلانہ کارروائی، متاثرین کے مالی نقصان کا ازالہ کریں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ خودکش حملہ بزدلانہ کارروائی، متاثرین کے مالی نقصان کا ازالہ کریں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے چمن پھاٹک کا دورہ کیا اور سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والا دھماکہ ایک خودکش حملہ تھا جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، اور شہداء نے ملک کے امن کی خاطر عظیم قربانی دی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بھارتی دشنام طرازی اور "را" کے پراکسی عناصر کی پوری کوشش ہے کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کر کے اسے غیر مستحکم کیا جائے، لیکن پاکستان اور بلوچستان ان سازشوں کے باوجود مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی اور دھماکے سے متاثرہ شہریوں کے مالی نقصان کا پورا ازالہ کیا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا بھی کی۔

ٹیگز: