Wed, September 16, 2026

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو کو نشان پاکستان سے نوازا گیا

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو کو نشان پاکستان سے نوازا گیا

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو کو اعلیٰ ترین اعزاز، نشان پاکستان، سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب کے دوران پیش کیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک ہوئی۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی ادائیگی سے ہوا۔

تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

ٹیگز: