Wed, September 16, 2026

 معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں چل سکتی، تاجروں کے مسائل ترجیحی ہوں گے؛بلاول بھٹو

 معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں چل سکتی، تاجروں کے مسائل ترجیحی ہوں گے؛بلاول بھٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت "ڈنڈے کے زور پر نہیں چل سکتی"۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو جبراً چلانے کی کوشش کی۔

بلاول بھٹو نے ٹیکس کلیکشن میں صوبائی کارکردگی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ سندھ صوبہ ٹیکس جمع کرنے میں دیگر صوبوں سے بہتر پرفارمنس دکھا رہا ہے جبکہ تمام صوبوں نے وفاق کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ٹیکس کلیکشن میں شفافیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم بھی چاہتے ہیں کہ تاجروں کے مسائل حل ہوں اور خود بھی وہ تاجروں کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ٹیگز: