Wed, September 16, 2026

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان، پولنگ 15 فروری کو ہوگی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان، پولنگ 15 فروری کو ہوگی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ انتخابات 15 فروری 2026 کو ہوں گے، اور پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 19 دسمبر کو پبلک نوٹس آویزاں کیا جائے گا۔ امیدوار 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک کی جائے گی، اور امیدوار 5 جنوری سے 8 جنوری تک اپیل دائر کر سکیں گے۔ اپیلوں کی سماعت 9 سے 13 جنوری تک ہوگی۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہے، اور 16 جنوری کو حتمی امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی، جب کہ اسی دن انتخابی نشان بھی الاٹ کیے جائیں گے۔انتخابی نتائج 16 سے 19 فروری کے درمیان مرتب کیے جائیں گے۔

ٹیگز: