Wed, September 16, 2026

بلوچستان کے سات اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا عمل جاری

بلوچستان کے سات اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا عمل جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے سات اضلاع میں خالی ہونے والی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جو شام چار بجے تک مکمل ہوگا۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ژوب، شیرانی، لورالائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب میں مختلف وجوہات کی بنا پر خالی ہونے والی 16 نشستوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔

ان انتخابات میں مجموعی طور پر 25 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 106 جنرل کونسلرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

خواتین کی 6 نشستوں کے لیے 15 امیدوار، مزدور کی 2 نشستوں کے لیے 4، کسان کی 1 نشست پر 3 اور غیر مسلم کی 7 نشستوں کے لیے 3 امیدوار مد مقابل ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022 کو منعقد ہوئے تھے۔ بلدیاتی قوانین کے تحت خالی ہونے والی نشستوں پر سال میں ایک مرتبہ ضمنی انتخابات کروانا لازمی ہے۔

ٹیگز: