Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اگست میں انڈونیشیا اور کرغزستان جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف اگست میں انڈونیشیا اور کرغزستان جائیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ دو اہم غیر ملکی دورے متوقع ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم 17 اگست کو انڈونیشیا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 31 اگست کو کرغزستان بھی جائیں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوروں کے دوران وزیراعظم مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ علاقائی اور عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ٹیگز: