Wed, September 16, 2026

پنجاب کے اسکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں؟ تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور

پنجاب کے اسکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں؟ تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور

لاہور: پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کو ہیں، تاہم موسم کی شدت کے باعث اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع پر غور کر رہا ہے۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم  شدید گرمی اور حبس بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، لہٰذا اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا اسکندر حیات نے تصدیق کی ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ موسم، والدین کی آراء اور محکمہ موسمیات کی رپورٹس کی روشنی میں فیصلہ جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں حالیہ دنوں بعض علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں، تاہم مجموعی طور پر گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے۔ ایسے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا مزید بند رکھنے کا فیصلہ احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: