راولپنڈی: آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔
مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں۔
کارروائیوں کے دوران خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں سے خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ دہشتگردوں کی نقل و حرکت بھی محدود کردی گئی ہے۔
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔