Wed, September 16, 2026

بلوچستان میں آپریشن، سکیورٹی فورسز نے 10 خوارج کو ہلاک کر دیا

بلوچستان میں آپریشن، سکیورٹی فورسز نے 10 خوارج کو ہلاک کر دیا

راولپنڈی: بلوچستان کے اضلاع مستونگ اور سوراب میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 10خارجیوں  کو ہلاک کر دیا، جبکہ دو خودکش بمبار خواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دونوں اضلاع میں آپریشنز کیے، جن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع سوراب میں کارروائی کے دوران 7 خارجی ہلاک ہوئے، جبکہ مستونگ میں آپریشن کے نتیجے میں 3خارجی مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی دو خودکش بمبار خواتین اور ایک سہولت کار کو گرفتار کیا گیا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹیگز: