Wed, September 16, 2026

جشن آزادی ویٹ لفٹنگ مقابلے 16 اگست کو لاہور میں منعقد ہوں گے

جشن آزادی ویٹ لفٹنگ مقابلے 16 اگست کو لاہور میں منعقد ہوں گے

لاہور: پاکستان کے 79ویں جشن آزادی کی مناسبت سے مینز اور وومینز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ 16 اگست کو لاہور میں سجایا جائے گا، جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور سابق بین الاقوامی ویٹ لفٹر عقیل جاوید بٹ نے بتایا کہ جشن آزادی کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے ویٹ لفٹنگ مقابلے پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے چوبرجی گراؤنڈ میں ہوں گے۔

ان کے مطابق خواتین کی کیٹیگری کے مقابلے سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے، جبکہ مردوں کے مقابلوں کا آغاز شام 5 بجے کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں ایسوسی ایشن سے منسلک تمام ڈویژنز، ایسوسی ایشنز اور کلبز کے مرد و خواتین ویٹ لفٹرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ہر متعلقہ ادارے کی جانب سے دو مرد اور دو خواتین کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے۔

منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ میں صرف کلین اینڈ جرک ایونٹ کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ جشن آزادی کے موقع پر ہونے والے ان مقابلوں کا مقصد ویٹ لفٹنگ کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: