لاہور:پنجاب کے طول و عرض میں سبز ہلالی پرچم کی بہار، بچوں کے چہروں پر چمک، بزرگوں کی آنکھوں میں قربانیوں کی جھلک وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات شاندار انداز میں شروع ہو گئیں۔
اس سال تھیم ہے: "حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک"، یعنی صرف آزادی کی یاد نہیں بلکہ اس کی حفاظت کا عہد بھی۔
تمام اضلاع میں آج سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اسکولوں، کالجوں، کمیونٹی ہالز اور سرکاری دفاتر میں سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ یہ موقع صرف جشن منانے کا نہیں بلکہ نئی نسل کو قومی شناخت، تاریخ اور ذمہ داریوں سے روشناس کرانے کا بھی ہے۔