Thu, September 17, 2026

لاہور میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر کا موسم دلکش ہوگیا

لاہور میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر کا موسم دلکش ہوگیا

لاہور: لاہور کے باسیوں کے لیے موسم نے خوشگوار موڑ لے لیا۔ ہفتے کی صبح موسلا دھار بارش نے شہر کو نہ صرف سیراب کر دیا بلکہ گرمی اور حبس سے ستائے شہریوں کو بھی بڑی راحت ملی۔

مال روڈ، گلبرگ، جیل روڈ، اچھرہ، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں میں رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سڑکیں تر ہو گئیں اور فضا میں ٹھنڈک گھل گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔

بارش سے جہاں موسم سہانا ہوا، وہیں بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ٹیگز: