شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
ضلعی حکام کے مطابق دفعہ 144 صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی تاکہ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک سہولیات کو بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔
دوسری جانب، شمالی وزیرستان میں برفانی تودے گرنے کے واقعے میں پاک فوج کے ایک کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات اور سیکیورٹی میں اضافہ اس وقت ضروری ہو گیا ہے۔