کولمبو : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمن کوالیفائرز میں اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ آئرلینڈ کی ٹیم 218 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 179 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
ڈیانا بیگ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نشرہ سندھو نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ڈیانا بیگ نے میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا کیونکہ انہوں نے 4 وکٹوں کے ساتھ 2 کیچز بھی پکڑے۔ پاکستان کا اگلا میچ 11 اپریل کو سکاٹ لینڈ کے خلاف ہوگا۔
پاکستانی پلیئنگ الیون میں فاطمہ ثنا (کپتان)، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، گل فیروزہ، منیبہ علی، سدرہ، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، نشرہ سندھو، ڈیانا بیگ، اور سدرہ اقبال شامل تھیں۔