Wed, September 16, 2026

خیبرپختونخوا میں منشیات کیسز میں سزائے موت ختم، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا امن کانفرنس کا اعلان

خیبرپختونخوا میں منشیات کیسز میں سزائے موت ختم، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا امن کانفرنس کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے منشیات کے مقدمات میں سزائے موت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے قانون سازی  بارے فیصلہ ہوا۔
علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکے۔

اجلاس میں 3 ایم پی او قانون میں اصلاحات کی بھی منظوری دی گئی، تاکہ اس قانون کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے لیے مالی امداد کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

ٹیگز: