Wed, September 16, 2026

پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل سیزن 10 کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ

پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل سیزن 10 کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور : خطے میں بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کا شیڈول متاثر ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لیگ کو ملتوی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، حالانکہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، تاہم حالیہ واقعات کے بعد صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔ پی ایس ایل کے مستقبل کا فیصلہ آج ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا جائے گا، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوں گے۔

ادھر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون گرنے کے بعد سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ پاک فوج نے ڈرون کو بروقت نشانہ بنا کر گرایا، جس کے بعد اسٹیڈیم کے تمام داخلی راستے بند کر دیے گئے، اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کا معائنہ شروع کر دیا۔ یاد رہے کہ آج شام راولپنڈی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ شیڈول تھا۔

ٹیگز: