بہاولنگر: دریائے ستلج پر سیلفی لیتے ہوئے ایک نوجوان پل سے گر کر دریا میں جا گرا۔ سیلاب کی شدت کے باعث ریسکیو ٹیموں کو نوجوان کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔
واقعے کے بعد امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، مگر پانی کی تیز رفتار اور اونچے درجے کے سیلاب نے ریسکیو آپریشن کو متاثر کر رکھا ہے۔ حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سیلابی علاقوں سے دور رہیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سک