Wed, September 16, 2026

 ذہنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دور رہوں گی:مشی خان

 ذہنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دور رہوں گی:مشی خان


کراچی:معروف اداکارہ اور میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کو وقتی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر بتایا کہ وہ اب سماجی مسائل پر ویڈیوز نہیں بنائیں گی اور اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھیں گی۔ 

مشی خان نے کہا کہ مسلسل سماجی ناانصافیوں پر بات کرنے سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہو رہی ہے اور وہ اب اپنی ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں بہتری کی امید کھو چکی ہیں اور اس لیے اب وہ ایسی ویڈیوز بنانے سے پرہیز کریں گی۔

ان کے مداح بھی اس فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں اور انہیں آرام کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

ٹیگز: