Wed, September 16, 2026

بولرز کے مومینٹم کو برقرار رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جلد آؤٹ کرنا چاہتے ہیں، ساجد خان

بولرز کے مومینٹم کو برقرار رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جلد آؤٹ کرنا چاہتے ہیں، ساجد خان

لاہور : پاکستانی سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ ٹیم کی نظریں ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کو جلد ختم کرنے اور میزبان ٹیم کو محدود مجموعے تک روکنے پر ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ساجد خان نے کہا کہ عبداللہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ان کی اننگز ٹیم کے لیے بہت اہم رہی، جبکہ بدقسمتی سے آخری بلے باز زیادہ رنز کا اضافہ نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فاسٹ اور سپن بولرز نے اچھی لائن اور لینتھ کے ساتھ گیند بازی کی، جس سے ٹیم کو میچ میں مضبوط پوزیشن حاصل ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے روز بھی اسی ردھم کے ساتھ میدان میں اتر کر ویسٹ انڈیز کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ساجد خان کے مطابق ابتدا میں نمی کی وجہ سے گیند بازوں کو مدد ملی، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ نئی گیند کا سامنا مشکل ہوسکتا ہے، مگر وکٹ پر کچھ وقت گزارنے کے بعد بیٹنگ آسان ہوجاتی ہے۔

ویسٹ انڈیز اس وقت دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا چکا ہے اور پاکستان کے خلاف اسے 60 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

ٹیگز: