پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصب بانی تحریک انصاف کی امانت تھا، اور اب ان کے حکم پر یہ امانت واپس کر رہا ہوں۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے ان کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاتھا کہ پارٹی نے علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔