Wed, September 16, 2026

26 نومبر احتجاج: علیمہ کے وارنٹ، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

26 نومبر احتجاج: علیمہ کے وارنٹ، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ یہ وارنٹ 26 نومبر کے احتجاج کیس میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کے سلسلے میں دیے گئے ہیں۔

آج فردِ جرم عائد کرنے کے لیے عدالت میں پیش ہونا تھا، لیکن علیمہ خان حاضر نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ علیمہ خان کو گرفتار کرکے 11 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

اسی کیس میں دیگر چھ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور ان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی، مگر انہوں نے الزامات قبول نہیں کیے۔ علیمہ خان پر فردِ جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ 11 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

ٹیگز: