Wed, September 16, 2026

بلوچستان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 تک پہنچ گئی

بلوچستان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 تک پہنچ گئی

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز رات 2 بج کر 45 منٹ پر تھا اور اس کے جھٹکے زیارت، ہرنائی، زردالو، کھوسٹ، شاہرگ، مسلم باغ، خانوزئی، کان مہترزئی، رود ملازئی اور سرخاب سمیت دیگر علاقوں تک محسوس کیے گئے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی ہلکی لرزش دیکھی گئی، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے لوگوں سے فلیٹ یا پرانے مکانوں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: