Wed, September 16, 2026

بلوچستان: تربت میں 3.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

بلوچستان: تربت میں 3.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

بلوچستان:بلوچستان کے علاقے تربت کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 نوٹ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 34 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز تربت سے 40 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

گزشتہ روز بلوچستان کے شہر پسنی میں بھی 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے، جو پسنی سے 90 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھے۔

زلزلے کے خوف سے علاقے کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

دوسری جانب کراچی بھی زلزلے کی سرگرمیوں سے متاثر ہے۔ گزشتہ روز شہر میں 3.2 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یکم جون سے اب تک کراچی میں مجموعی طور پر 39 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں۔

ٹیگز: