Wed, September 16, 2026

27ویں آئینی ترمیم پر قومی اتفاق چاہتے ہیں، صوبائی خودمختاری برقرار رہے گی: احسن اقبال

27ویں آئینی ترمیم پر قومی اتفاق چاہتے ہیں، صوبائی خودمختاری برقرار رہے گی: احسن اقبال

لندن : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت 27ویں آئینی ترمیم پر تمام سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاقِ رائے چاہتی ہے، اس ترمیم کے ذریعے صوبائی خودمختاری ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کسی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کے مفاد میں کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ “ملک کو ہر قیمت پر استحکام کی ضرورت ہے، مذہبی انتہاپسندی کے وائرس کو ختم کرنا ناگزیر ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی مشکل مگر ناگزیر فیصلے کیے۔ “اگر کوئی اور وزیراعظم ہوتا تو ایسے فیصلے کرنے کی ہمت نہ دکھاتا،” انہوں نے کہا۔
احسن اقبال نے کہا کہ “گزشتہ حکومت جاتے جاتے تیل کی قیمتیں مصنوعی طور پر کم کر گئی، ہمیں مجبورا بڑھانی پڑیں، لیکن عوام نے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن رہنے کا ثبوت دیا۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ماضی میں تین مرتبہ ملک نے ترقی کی کوشش کی مگر سیاسی عدم استحکام کے باعث یہ عمل رک گیا۔اب ہم چوتھی بار اڑان بھر رہے ہیں، اور اگر سیاسی استحکام برقرار رہا تو کامیابی یقینی ہے۔

احسن اقبال نے دفاعی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “قوم اور افواجِ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں ملک کا وقار بلند کیا، 10 مئی کو ثابت ہوا کہ پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا دلیر کمانڈر موجود ہے۔”

ٹیگز: