Wed, September 16, 2026

شکیرا ایک بار پھر فٹبال کے میدانوں میں دھوم مچانے کو تیار، ورلڈ کپ 2026 کا ترانہ 'ڈائی ڈائی' منظرِ عام پر

شکیرا ایک بار پھر فٹبال کے میدانوں میں دھوم مچانے کو تیار، ورلڈ کپ 2026 کا ترانہ 'ڈائی ڈائی' منظرِ عام پر

برازیلیا: فٹبال ورلڈ کپ اور شکیرا کا ساتھ ایک بار پھر بحال ہو گیا ہے۔ کولمبین اسٹار نے 2026 کے میگا ایونٹ کے لیے اپنا نیا آفیشل گانا ’’ڈائی ڈائی‘‘ (Dai Dai) متعارف کروا کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اس گانے میں ان کے ہمراہ افرو بیٹس کے مشہور نائیجیرین فنکار برنا بوائے بھی شامل ہیں۔
برازیل کے تاریخی ماراکانا اسٹیڈیم میں فلمائی گئی ایک خصوصی ویڈیو کے ذریعے اس ترانے کا اعلان کیا گیا۔ اس ویڈیو میں دنیا بھر کی ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے ڈانسرز کے ذریعے فٹبال کے عالمی جنون کو اجاگر کیا گیا ہے۔ شائقینِ موسیقی اور فٹبال اس شاہکار کو 14 مئی سے سن سکیں گے۔
شکیرا کی نئی ویڈیو میں ماضی کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس (2006، 2010، 2014) کی آفیشل گیندوں کو بھی دکھایا گیا ہے، جو ان کے گزشتہ ہٹ ترانوں جیسے 'Waka Waka' اور 'La La La' کی یاد تازہ کرتی ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فٹبال کی تاریخ شکیرا کے بغیر ادھوری ہے۔
فٹبال کا عالمی کپ 2026 اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا جو تین ممالک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں بیک وقت منعقد ہوگا۔ کھیلوں کا یہ عالمی میلہ 11 جون سے شروع ہو کر 19 جولائی تک جاری رہے گا۔

ٹیگز: