Wed, September 16, 2026

عالمی اداروں نے مودی کے بھارت میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا کچا چٹھا کھول دیا؛ تفصیلی رپورٹس منظرِ عام پر

عالمی اداروں نے مودی کے بھارت میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا کچا چٹھا کھول دیا؛ تفصیلی رپورٹس منظرِ عام پر

نئی دہلی: مودی سرکار کے ہندوتوا نظریے نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے جہنم بنا دیا، جہاں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم نئی بلندیوں کو چھونے لگے ہیں۔ 'انڈیا پراسیکیوشن ٹریکر' اور 'ساؤتھ ایشیا جسٹس کمپین' کی نئی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹس نے بھارت میں جاری مسلم کش مہم کا سنسنی خیز موازنہ پیش کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، رواں سال 2026 کے محض پہلے چار مہینوں میں بھارت کی 8 ریاستوں کے اندر سنگھ پریوار اور ہندو انتہا پسند گروپوں کے ہجوم نے منظم کارروائیاں کرتے ہوئے 13 مسلمانوں کو بیدردی سے قتل کیا۔ ان رپورٹس میں دستاویزی شواہد کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ کس طرح مذہبی شناخت کی بنیاد پر مسلمانوں کو سڑکوں پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کی مہم چلانے والی ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ مودی کے بھارت میں قانون کی حکمرانی دم توڑ چکی ہے اور مسلمانوں کے خلاف جرائم کرنے والے انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر بھارت کے سیکولر چہرے کا پول ایک بار پھر کھل گیا ہے۔

ٹیگز: