Wed, September 16, 2026

قومی کرکٹ کے نئے سیزن کی تیاریاں مکمل، پی سی بی نے ڈومیسٹک مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا

قومی کرکٹ کے نئے سیزن کی تیاریاں مکمل، پی سی بی نے ڈومیسٹک مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2025-26 کے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے مطابق سیزن کا باقاعدہ آغاز 11 اگست کو ملتان سے ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق نئے سیزن میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور 2027 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ڈومیسٹک سیزن کے ابتدائی مرحلے میں نیشنل چیمپئنز کپ لسٹ اے اور ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ کھیلے جائیں گے، جبکہ بعد ازاں قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے ساتھ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون اور گریڈ ٹو گولڈ و سلور مقابلے بھی ہوں گے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے اس وسیع شیڈول کا مقصد ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانا اور قومی ٹیم کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے

ٹیگز: