Wed, September 16, 2026

کراچی میں 40 ہزار گاڑیاں بلیک لسٹ: سندھ پولیس کا یکم جولائی سے کریک ڈاؤن کا اعلان

کراچی میں 40 ہزار گاڑیاں بلیک لسٹ: سندھ پولیس کا یکم جولائی سے کریک ڈاؤن کا اعلان

کراچی: کراچی کے شہریوں کے لیے اہم خبر؛ سندھ پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یکم جولائی سے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر کے ان گاڑیوں کو ضبط کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

سندھ پولیس نے واضح کیا ہے کہ اس فہرست میں وہ تمام گاڑیاں شامل ہیں جن کا ریکارڈ نامکمل ہے یا جو فروخت ہونے کے باوجود اب تک ٹرانسفر نہیں ہو سکیں۔ ایسی گاڑیاں امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، اس لیے ان کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

ٹیگز: