Wed, September 16, 2026

کورنگی میں غیر رجسٹرڈ گودام سے 13 ہزار تھیلے چینی اور چاول برآمد، سندھ حکومت کا ذخیرہ اندوزوں پر کریک ڈاؤن جاری

کورنگی میں غیر رجسٹرڈ گودام سے 13 ہزار تھیلے چینی اور چاول برآمد، سندھ حکومت کا ذخیرہ اندوزوں پر کریک ڈاؤن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے کورنگی کے ایک غیر رجسٹرڈ گودام سے 13 ہزار چینی اور چاول کے تھیلے برآمد کر لیے اور گودام سیل کر دیا۔

بیورو آف سپلائی پرائسز کے ڈی جی زاہد حسین شر نے بتایا کہ یہ گودام بیورو آف سپلائی کے اندراج میں شامل نہیں تھا۔ کارروائی کے دوران 4 ہزار تھیلے چینی اور 9 ہزار تھیلے چاول قبضے میں لیے گئے۔

صوبے میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم جاری ہے اور کراچی کے مختلف بازاروں میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

کمشنر کراچی نے چینی کی قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کی ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ قیمت 185 سے 190 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے جبکہ ہول سیل قیمت 170 روپے ہے۔

ٹیگز: