Wed, September 16, 2026

تجارتی راستے بند ہونے سے افغان کسان برباد، ٹماٹر کی قیمتیں زمین پر آ گئیں

تجارتی راستے بند ہونے سے افغان کسان برباد، ٹماٹر کی قیمتیں زمین پر آ گئیں

کابل: پاک افغان تجارتی راستوں کی بندش نے افغان زراعت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ طالبان حکومت کی پالیسیوں اور سرحدی تنازعات کے باعث افغان کاشتکار فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں کیونکہ ان کی سب سے بڑی مارکیٹ (پاکستان) تک رسائی بند ہو چکی ہے۔

ٹماٹر، پیاز اور تازہ پھلوں کی سپلائی رکنے سے افغان منڈیوں میں تاریخی مندی دیکھی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک کسان کو روتے ہوئے دہائی دیتے ہوئے دکھایاگیا، اس کا کہنا تھا کہ  ہمیں برباد کر دیا گیا ہے۔ جہاں ٹماٹر کا ایک من 12 ہزار افغانی کا تھا، وہاں آج وہ صرف 500 افغانی کا رہ گیا ہے۔ ہم بچوں کا پیٹ پالیں یا فصل کی لاگت پوری کریں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق، سرحدی راستوں کی بار بار بندش نے افغان کسانوں کو معاشی طور پر مفلوج کر دیا ہے اور اس سے طالبان رجیم کے لیے بھی معاشی چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔

ٹیگز: