Wed, September 16, 2026

نئی دہلی میں نوجوان بپھر گئے: 'گودی میڈیا' کے خلاف شدید نعرے بازی، بھارتی فوج میں کرپشن پر فوجی اہلکار کا اعترافِ جرم

نئی دہلی میں نوجوان بپھر گئے: 'گودی میڈیا' کے خلاف شدید نعرے بازی، بھارتی فوج میں کرپشن پر فوجی اہلکار کا اعترافِ جرم

نئی دہلی: بھارت میں سیاسی جماعت کے احتجاج کے دوران اس وقت صورتحال کشیدہ ہو گئی جب وہاں موجود بھارتی نوجوانوں نے مخصوص میڈیا ہاؤسز کو گھیرے میں لے لیا۔ نوجوانوں نے 'گودی میڈیا' کے گمراہ کن کردار کو سرِعام بے نقاب کرتے ہوئے انہیں اقتدار کاچور قرار دے دیا۔ 
رپورٹ کے مطابق، اس عوامی احتجاج کے بیچوں بیچ بھارتی فوج کے ایک اہلکار کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس نے سیکیورٹی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ بھارتی فوجی نے فوج کے اندرونی نظام کا پردہ چاک کرتے ہوئے انتہائی افسوس کے ساتھ کہا "بھارتی فوج اب صرف ایک سیکیورٹی فورس نہیں رہی بلکہ یہ پوری طرح سیاست زدہ ہو چکی ہے۔ کرپشن کا کینسر فوج کے اندر تک سرایت کر چکا ہے اور اس کا ناپاک کردار اب عوام کے سامنے آ رہا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کا میڈیا کے خلاف یہ شدید ردعمل اور فوج کے اندر سے اٹھنے والی بغاوتی آوازیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اب بھارتی عوام روایتی پروپیگنڈے کو مسترد کر کے سچائی کے لیے کھڑے ہو رہے ہیں۔

ٹیگز: