Wed, September 16, 2026

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ پیش

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ پیش

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کے مجموعی ترقیاتی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ ذاتی طور پر شریک ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں موجود ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر بھی کونسل کے اس اہم بیٹھک کا حصہ ہیں۔
 اجلاس کے ایجنڈے میں آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی بجٹ باقاعدہ منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام صوبوں کے ترقیاتی بجٹ بھی منظوری کے لیے سامنے رکھے جائیں گے۔ کونسل رواں مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ اور اس کے تحت حاصل کیے گئے اہداف کا تفصیلی جائزہ بھی لے رہی ہے۔

ٹیگز: